مشکوۃ شریف جلدثانی باب المعجزات ص ٥٣٤کاسطرنمبر٢٥,٢٦,٢٧, _
ص ٥٣٥کاسطرنمبر,١,٢
👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻
عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِالْخُدْرِیْ قَالَ بَیْنَھُمَانَحْنُ عِنْدَرَسُوْلِ اللّٰہِ صَلی اللہُ علیہِ وسلمَ وَھُوَیَقْسِمُ قَسْمًااَتَاہُ ذُوالْخُوَیْصَرۃِ وَھُوَرَجَلُ مِنْ بَنِیْ تَمِیْمٍ فَقَالَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلمَ اِعْدِلْ فَقَالَ وَیْلَکَ فَمَنْ یَّعْدِلُ اِذَالَمْ اَعْدِلْ قَدْخِبْتَ وَخَسِرْتَ اِنْ لَمْ اَکُنْ اَعْدِلْ فَقَالَ عُمَرُائْذَنْ لِّیْ اَضْرِبْ عُنْقَہُ فَقَالَ دَعْہُ اِنّ لَہُ اَصْحَابًایَحْقِرُاَحَدُکُمْ صَلٰوتَہ مع صَلٰوتِھِمْ وَصِیَامَہُ مع صِیَامِھِمْ یَقْرَؤُنَ القرآنَ لایُجاوِزُتَرَاقِیْھِمُ یَمْرُقُوْنَ مِنَ الدّینِ کمایَمْرُقُ السّھْمُ مِنَ الرّمِیّۃِ _ 👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻
حضرت ابوسعیدخدری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتےھیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےپاس تھےاورآپ کچھ تقسیم فرمارھےتھےکہ آپ کےپاس ذوالخویصرہ نام کاایک شخص آیاجوبنی تمیم میں سےتھا _ بولایارسول اللہ انصاف کیجئے
حضورصلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاافسوس تیری جسارت پراگرمیں انصاف نہ کروں گاتوپھرکون کرےگا! اگرمیں انصاف نہ کروں توخائب وخاسرھوجاؤگے _ یہ سن کرحضرت عمرنےعرض کیایارسول اللہ آپ مجھےاجازت دیجئے تاکہ میں اسکی گردن ماردوں _ توسرکارصلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایااسےچھوڑدو
کیونکہ اس کےساتھی ھوں گے
کہ تم میں سےہرایک اپنی نمازیں انکی نمازوں کےمقابلےمیں اوراپنےروزےان کے روز کے کے مقابلےمیں حقیرجانےگاوہ لوگ قرآن پڑھیں گےمگرقرآن ان کےگلوں کےنیچےنہ اترےگااوردین سےایسانکل جائیں گےجیسےتیرکمان سےنکل جاتاھے _
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻
حضورصلی اللہ علیہ وسلم نےاس حدیث پاک میں ان بدعقیدوں کی پہچان بتائی کہ وہ کثرت کےساتھ نمازیں پڑھیں گے _ کثرت سےروزےرکھیں گے _ اورعبادت وریاضت میں اس قدرمصروف ھوں گےکہ عام لوگ انھیں دیکھ کررشک کریں گے _
👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻
اب اس حدیث پاک کی روشنی میں دیکھئےتوان کاساراحلیہ سمجھ میں آجاےگا _ ان کی نمازکاحال مت پوچھئے،ڈگرڈگر،نگرنگر،
شہرشہر،قریہ قریہ اورنہ جانےکہاں کہاں اپنی نمازوں کی نمائش کرتےپھرتےھیں اورہاتھ میں گزبھرکی تسبیح لیکرلوگوں کوپھانسنےکی کوشش کرتےھیں رہتےھیں _ اورواقعی ان بدعقیدوں کےمقابل اہل حق اپنی عبادتیں کم سمجھتےھیں جیساکہ خودنبئ پاک صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاکہ اےعمرتم اپنی نمازوں کوان کی نمازوں کےسامنےاوراپنی عبادتوں کوان کی عبادتوں کےسامنےہیچ سمجھوگے _
لیکن انھیں دین سےکوئی تعلق نہ ھوگا _
قرآن کی تلاوتیں کریں گےمگریہ قرآن ان کےحلق کےنیچےنھیں اترےگا _
اوروہ دین سےایسےنکل جائیں گےجیسےتیرکمان سےنکل جاتاھے _.............
🌻ایک شخص حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیاجس کی آنکھیں دھنسی ھوئی تھیں ، پیشانی ابھری ھوئی تھی ، داڑھی گھنی تھی ، دونوں گال پھولےھوےتھےاورسرمنڈاھواتھااس نےزبان طعن درازکی.... اےمحمداللہ سےڈرو.......حضورصلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایامیں ہی نافرمان ھوجاؤں گاتواللہ کی فرمابرداری کون کرےگااللہ نےمجھےزمین والوں پرامین بنایاھےلیکن تم مجھےامین نھیں سمجھتے _ اسی درمیان میں ایک صحابی نےاسکےقتل کی اجازت چاہی...... حضورصلی اللہ علیہ وسلم نےاسےروک دیا _ جب وہ شخص رہا گیا تو فرمایاکہ اسکی نسل سےایک جماعت پیداھوگی جوقرآن پڑھیں گے لیکن قرآن ان کےحلق کےنیچےنھیں اترےگاوہ دین سےایسےنکل جائیں گےجیسےتیرکمان سےنکل جاتاھے _ وہ مسلمانوں کوقتل کریں گےاوربت پرستوں کوچھوڑدیں گے _ 🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴
ان بدعقیدوں کےبارےمیں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثیں بیان کردی گئیں _ تاکہ آپ حضرات کوان کےپہچاننےمیں دشواری نہ ھو _ ان کودیکھتےہی فوراپہچان لیاجاے _
🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻
آج عوام کامزاج بن چکاھےکہ بات بات پرقرآن وحدیث کاحوالہ مانگتےھیں........ . ..
بات بات پرقرآن وحدیث سےثبوت چاہتےھیں یہ اچھی بات ھے.....ھونابھی یہی چاہئے.......ہم بھی اس کےقائل ھیں مگرقرآن وحدیث کاحوالہ دینےکےبعددل وجان سےاس کوقبول کرلیناچاہئے........ہم نےعوام کےمزاج کاخیال کرتےھوےقرآن وحدیث کےحوالےصفحہ وسطرکی قیدکےساتھ بڑی ذمہ داری سےپیش کردیئےھیں...تاکہ آپ کسی قسم کےالجھن کاشکارنہ ھوجائیں....اورکوئی آپ کودھوکہ نہ دےسکے
Friday, 19 February 2016
گستاخ رسول کی پہچان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment